کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ چمن اور مستونگ میں قتل ہونیوالے دو تاجروں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائیگا صوبائی حکومت امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ڈاکوؤں اور چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ۔
عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لئے کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے نصیر آباداور چمن میں قتل ہونیوالے تاجروں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کر ینگے صوبے میں امن وامان فورسز کی لا زوال قربانیوں کے بدولت قائم ہوا ہے ۔
مٹھی بھر شر پسند عناصر صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بھگاڑنے کیلئے اس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں جنہیں بہت جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی قابل تعریف ہے اور پولیس کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ صوبے کو پرامن بنائیں گے اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے امن وامان سے متعلق واضح احکامات ہے اور ہم کسی کو بھی معاف نہیں کرینگے ۔
تاجروں کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا، سلیم کھوسہ
وقتِ اشاعت : November 14 – 2018