|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2018

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورملائشیا کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پر مبنی ہے۔

ملائشیا کے ہائی کمشنراکرام بن محمد ابراہیم کی وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اورعوامی روابط کووسعت دینے پربات چیت سمیت وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ ملائشیا کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے ملائشیا کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، پاکستان ان تعلقات میں مزید اضافے کا خواہاں ہے، پاکستان اورملائشیا ایک دوسرے کے قریب ہیں اورہماری دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اور تاریخ پرمبنی ہے۔