|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان کی گیارہ جیلوں میں پابند سلال ،2300قیدیوں میں سے پانچ خواتین سمیت صرف 887 سزا یافتہ قیدی ہیں۔

صوبے کی کوئٹہ میں گنجائش سے تقریبا دگنے قیدی ہیں جبکہ دیگر تمام جیلوں میں گنجائش سے بھی کم قیدی ہیں ،محکمہ جیل خانہ جات کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی گیارہ جیلوں میں مجموعی طورپر2302قیدی ہیں جبکہ صوبے کی تمام جیلوں میں ملزمان اور مجرموں کو قید رکھنے کی گنجائش صرف 2585ہے ۔

سب سے زیادہ قیدی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں ہیں جہاں 430 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل میں 650 قیدی رہ گئے ہیں، ان میں صرف 55 قیدی سزا یافتہ ہیں جبکہ دیگر انڈر ٹرائل ہیں، اسی طرح22خواتین قیدیوں میں سے 3 خواتین سزایافتہ ہیں۔

سب سے زیادہ سزایافتہ قیدی سنٹرل جیل مچھ میں رکھے گئے ہیں جن کی تعداد 471ہے جن میں سزائے موت کے منتظر قیدیون کی تعداد 49ہے ،سنٹرل جیل مستونگ میں سب سے کم 31 قیدی رکھے گئے ہیں جہاں قیدی کی گنجائش 70ہے ان قیدیوں میں کوئی سزایافتہ ہیں ہے ۔