|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2018

کوئٹہ: حلقہ پی بی 5 دکی کے دوبارہ انتخابات میں آزاد امیدوار سردار مسعود لونی کامیابی حاصل کر لی بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار در محمد ناصر دوسرے نمبر پر رہے ۔

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ پی بی 5 دکی کے 75 پولنگ اسٹیشن میں سے آزاد امیدوار سردار مسعود خان لونی نے 11 ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ دوسرے نمبر پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردار در محمد ناصر نے 6 ہزار جبکہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار سردار یحییٰ خان ناصر نے 450 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے .

انتخابات میں صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔