کوئٹہ : مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے متاثرہ خاندان آج کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے کوئٹہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔
ریلی میں طلباء اورانسانی حقوق کی تنظیموں ،سیاسی جماعتوں، وکلاء، پروفیسر سمت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کرینگے ۔
لا پتہ افراد کی بازیابی کے لیے متحرک تنظیموں کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران متعد د متاثرہ خاندانوں نے پریس کانفرنسز کے زریعے اعلیٰ حکام کو اپنی التجا ء گوش گزار کرائی ہے اس کے باجود ان کی فریاد کو سنی ان سنی کر دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ سمیت کسی بھی حکومتی عہدیداروں نے مجبور ماؤں ،بہنوں کو سننے احتجاجی کیمپ کا دورہ تک نہیں کیا ۔
اُن کے مطابق لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک سنگین انسانی مسئلہ ہے جس کے لیے ریاست کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے آئین کے مطابق ہر شہری کو آزادی سے اپنی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے لیکن اس کے برخلاف لوگوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے۔ اُن کے مطابق لاپتہ افراد کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کر کے ان کا شفاف ٹرائل کیا جائے۔
اُن کے مطابق احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے جس سے روکنے کیلئے انتظامیہ ہمارے احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال کر کے متاثرہ خاندانو ں کو حراساں کر رہی ہے جو باعث افسوس ہے ۔