کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میاں افتخار حسین نے پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر لاپتہ افراد کے لواحقین کثیر تعداد میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود تھے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میاں افتخار حسین نے اس موقع پر لاپتہ افرا دکے لواحقین سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم لاپتہ افراد کے لواحقین کیساتھ ان کے احتجاج میں برابر کے شریک ہے ۔
ہم لگتا ہے کہ ان کا یہ مطالبہ جائز ہے کہ ان کے پیاروں کو عدالت میں پیش کیا جائے اگر ان پر کوئی الزام ہے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے اور اگر کسی شخص کو بغیر قصور کے لاپتہ کیا گیا ہے تو انہیں فوری طور پر منظر عام پر لا کر رہا کیا جائے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کے اداروں کو چا ہئے کہ وہ آئین وقانون کے دائرے میں رہ کر کام کرے اور شہریوں کے حقوق کی تحفظ کا خیال رکھتے ہوئے انہیں آئینی طریقے سے عدالتوں میں پیش کریں انہوں نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں کی وجہ سے لاپتہ کئے جانیوالے افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے باعث ذہنی اذیت کا شکار ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے پارٹی کی جانب سے لاپتہ افرادکے لواحقین دہانی بھی کراتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ہر فورم پر ان کا ساتھ دے گی دریں اثناء نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری جان محمد بلیدی نے پارٹی کے عہدیداروں کے ہمراہ احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا اورنیشنل پارٹی لاپتہ افرادکے لواحقین کے ساتھ ہر فورم پر مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
میاں افتخار کا پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ مسنگ پرسنز کے کیمپ کا دورہ
وقتِ اشاعت : November 21 – 2018