|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2018

صحبت پور:  سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدرامان اللہ کنرانی نے کراچی میں چینی قونصل خانہ پر حملے کو افسوسناک قراردیتے ہوئے ۔چینی باشندوں کی سلامتی اور ان کوکوئی گذند نہ پہنچنے کو خوش آئند اور اداروں کی موثر کاروائی کو پیشہ ورانہ ذمہ داری کا آئینہ دارقراردیا۔

اس واقع میں بے گناہ انسانی جانوں کی نقصان کوالمیہ ،سیکورٹی اداروں کے جوانوں کی شہادت اور خاتون پولیس آفیسر کی جرائت قابل تحسین ہے۔تاہم اس واقعے کے پس پشت محرکات کوبھی مدنظر رکھتے ہوئے۔

وفاق اور صوبوں سمیت اقوام کے درمیان ہم آہنگی کو وقت کی ضرورت قراردیا ۔وفاق کو اپنے رویوں پرنظرثانی کرتے ہوئے ملک کی قومیتوں کی شناخت صوبوں کو اپنے وسائل پردست رس کیلئے اقدامات پر غورکرنا ہوگا۔انتہاپسندی کو روکنے ،مظبوط مرکز کے تاثرزائل کرنے کیلئے عملی طورپربروقت اور فوری پالیسیوں کو وضع کرنا ہوگا۔تاکہ بلوچستان سمیت صوبوں کو آئین کے دائرے میں انکے وسائل ،حقوق میسرآسکیں۔بلوچستان کے اندرگزشتہ کئی دنوں سے امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کراچی کا واقعہ اسکا پیش خیمہ ہے۔

حالات کے ادراک کیلئے سیاسی ،سماجی ،قبائلی اور انتظامی سطح پر روایتی بیانات سے ہٹ کر مربوط اور موثرآواز کو پزیرائی دینی چایئے ۔سرکاری سطح پرتنہاکاوشیں امن کی بحالی کیلئے کافی نہیں۔اسکے اندرجرت مندانہ پائیداراور قابل عمل پالیسی وضع کرنی چایئے۔جس میں مذاکرات سمیت باہمی اعتماد کی بحالی کو اولیت دینی ہوگی۔