|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2018

 کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کو بند کرنے کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔

ایس بی سی اے نے کراچی میں رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا اور کاروباری حضرات سمیت نجی اسکولوں کو نوٹس جاری کردیے۔ ایس بی سی اے نے نوٹس میں کہا ہے کہ جو اسکول رہائشی علاقے میں قائم ہیں وہ فوری بند کردیے جائیں، رہائشی جگہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال کرنا اور کوئی کاروبار کرنا جرم ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اسکولوں کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ رہائش کی جگہ رہائش کے لئے استعمال کی جائے، رہائش کے طور پر جگہ لیز کرنے کے بعد وہاں اسکول بنانا غیر قانونی ہے۔ مہلت ختم ہونے کے بعد رہائشی علاقے میں قائم اسکولوں کو تالے لگا کر بند کردیا جائے گا اور زائد منزلہ عمارت کو مسمار کیا جائے گا۔