ڈیرہ مراد جمالی: کمشنر نصیرآبادڈویڑن نے ڈیرہ مرادجمالی شہر میں 67سال پرانے تعمیر شدہ گھریلو مکانات تجارتی مراکز کی تعمیر ومرمت پر چار ماہ کے لیے پابندی لگا دی ریونیو رپورٹ کے مطابق 2012کی طوفانی مون سون کی تباہ کن بارشوں سے 90فیصد گھریلو مکانات وتجارتی مراکز خستہ حالی کا شکار ہیں۔
اور خستہ عمارتیں گرنے سیکئی بڑے حادثے ہونے کا اندیشہ گھریلو مکانات کی پابندی سے کمروں کی کمی کی وجہ سے کئی نوجوانوں کی شادیاں روک دی گئیں عوام پریشان تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی شہر نصیرآباد ڈویڑن کا صدر مقام ہونے کے باوجود 67سالوں سے رہائش پذیر عوام کو مالکانہ حقوق نہیں دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں کئی سالوں سے گھریلو وتجارتی مراکز کے تعمیراتی کام پر پابندی عائد ہے۔
لیکن گزشتہ دنوں کمشنر نصیرآباد محمد عثمان نے الاٹمنٹ کی غرض سے شہر بھر گھریلو تجارتی کے تعمیر ومرمت پر پابندی لگا دی ہے پابندی کے عمل سے گھروں میں کمی کی وجہ سے کء والدین نے اپنے بیٹوں کی شادیاں روک دی ہیں عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی حلقہ کے رکن صوبائی اسمبلی سے تعمیراتی کام پر خود ساختہ پابندی لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے سپنے گھروں تجارتی مراکز کی تعمیر مرمت کی فوری اجازت دی جائے ۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گھریلو وتجارتی نئے پرانے تعمیراتی مر مت کے کاموں پر الاٹمنٹ کی غرض سے چار ماہ کے لیے پابندی لگائی ہے سمری وزیراعلی بلوچستان کو روانہ کردی گئی تاحکم ثانی پابندی رہے گی۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیئے جا رہے ہیں تعمیر شدہ بلڈنگ دکانات گرائے جا رہے ہیں ملبہ بھی قبضے میں لیا جا رہا ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی میں گھر یلومکانات، تجارتی مراکزکی تعمیر و مرمت پر پابندی عائد
وقتِ اشاعت : November 28 – 2018