|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2018

کوئٹہ: افغان رفیو جیز کمشنر ارباب طالب نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 3 لاکھ چالیس ہزار مہا جرین مقیم ہے مختلف اداروں اور فورمز پر لاکھوں کی تعداد بتانے جانے میں کوئی صداقت نہیں ہے وفاقی حکومت کو تجاویز سے آگاہ کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت بلوچستان میں مہا جرین کی کل تعداد تین لاکھ چالیس ہزار ہے جو ہمارے ساتھ رجسٹرڈ ہے اس کے علاوہ افغان مہا جرین کا کوئی ڈیٹا نہیں ہے مختلف فورمز پر جو مہا جرین کی تعداد بتائی جا رہی ہے ۔

اس میں صداقت نہیں ہے کیونکہ افغان رفیو جیز کمشنر دفتر ذمہ دار ادارہ ہے وفاقی حکومت اور یو این ایچ سی آر کا ڈیٹا دونوں ہمارے ساتھ ہے اور ہم سرکاری اعداد وشمار فگر بتا تے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مہا جرین کو بہتر سہولیات دینے کے لئے یو این ایچ سی آر کیساتھ مل کر حکومت کام کر رہی ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ مہا جرین کو بھی وہ سہولیات فراہم کرے جو بلوچستان میں دوسرے شہریوں کی ہے سیمینار میں جو تجاویز اور آرا آئے ہیں ان تجاویز کو ہم محکمہ سیفران کو بجھوائیں گے اور وہ مزید اس پر بحث کرینگے حکومت ڈائیلاک کرے تو بہتر حل نکل سکتی ہے ۔