کوئٹہ: نوشکی کے انام بوستان روڈ پر واقع ایف سی ہیڈ کوارٹر کی گیٹ پر نامعلوم افراد کا ہیڈ گرینیڈ سے حملہ 2سکیورٹی اہلکار زخمی حملہ آور فرار۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق انام بوستان روڈ پر واقع ایف سی ہیڈ کوارٹر گیٹ پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں سیکورٹی پہ معمور 2 اہلکار حوالدار ممتاز اور سپاہی رحیم اللہ زخمی ہوئے ایف سی کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔
تاہم سیکورٹی اداروں نے علاقوں کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی،حملے میں زخمی اہلکاروں کو ایف سی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی جس کے بعد ایک اہلکار کو کوئٹہ ریفر کیا گیا۔
نوشکی، ایف سی ہیڈکوارٹر کی گیٹ پر گرنیڈ حملہ،2اہلکار زخمی
وقتِ اشاعت : November 30 – 2018