|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2018

گوادر: جامعہ تربت گوادر کیمپس میں دو رو زہ سالانہ بزنس گالہ کاآغاز کر دیا گیا ہے ۔ بزنس گالہ کا افتتاح گزشتہ روز یہاں گوادر کیمپس میں جامعہ تربت کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کیا۔ 

افتتاحی تقر یب میں جی پی اے کے چےئر مین دوستین خان جمالد ینی، کمانڈرویسٹ پاک نیوی کمو ڈور سید فیصل علی شاہ، چےئر مین بلد یہ گوادر عابد رحیم سہرابی، جامعہ تربت کے فیکوکلٹی آف ڈین ڈاکٹر گل حسن، جی پی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایڈ من منیر جان، ڈائر یکٹر جنر ل فنانس شفیع بلوچ، علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے ڈائر یکٹر ماجد حسین اورجامعہ تربت کے رجسٹرار تنو یر ودار نے شرکت کی ۔

دوروزہ بز نس گالہ میں گوادر کیمپس کے طلبہ و طالبات نے 18قسم کے مختلف اسٹال لگائے تھے جس میں کھانے پینے کی اشیاء، دستکاری سے تیار کےئے گئے بلوچی ملبو سات، مختلف زبانوں و موضو عات پر لکھی گئی کتابیں، مکران کے مختلف اقسام کی کھجو ریں ، خواتین کے رنگ و رکھاؤ کی اشیاء، عطر، بلوچی زن و مرد کے جوتے اور دیگر اشیاء شامل تھے ۔

اس کے علاوہ بزنس گالہ میں بچوں کے فن ، گیمز، میو زیکل اور تھیٹر شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ، تھیٹر شو گوادر جنز آ رٹ اکیڈمی کی جانب سے پیش کیا گیا جس میں اللہ بخش حلیف، عبدالرحمن، وحید محمود اور ارمان اکبر نے فرفارم کیا۔ 

وائس چانسلر نے بزنس گالہ کے افتتاح کے بعد مہمانوں کے ہمراہ ان اسٹالز کا معائنہ کیا جبکہ گالہ میں شریک شرکاء نے ان اسٹالز میں گہری دلچسپی لینے کے ساتھ ساتھ چیز وں کی خر یداری میں بھی جوش و خروش دکھائی۔

بزنس گالہ کے انعقاد کے حوالے سے جامعہ تر بت کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کا کہنا تھاکہ سالانہ بز نس گالہ کے انعقاد کا مقصد یو نیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو خود انحصاری کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ تعلیم سے فراغت حاصل کر نے کے بعد خود انحصار کے اصولوں پر عمل کر کے اپنی ترجیحات کا تعین کر نے کے قابل ہوجائیں یہ گالہ محض ایک ایونٹ کا کام نہیں بلکہ یہ طلبہ و طالبات کی تربیت کا بھی حصہ ہے ۔

جس سے ان کو کاروبار اور تجارت کے تجر بات اور مسقبل کے آئیڈ یا سے استفادہ بھی حاصل کرنے کا موقع میسرآ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کیمپس کو جداگانہ یو نیورسٹی کا بھی درجہ ملا ہے جس کے بعد اب یہاں پر مسقبل میں بہتر سے بہتر طریقے کے ایونٹ بھی منعقد کےئے جاسکیں گے اور اس کے ساتھ یہاں کے لوگوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لےئے مواقع بھی میسر آئینگے۔ 

جی پی اے کے چےئر مین دوستین خان جمالد ینی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ تعلیم محض تدر یس کا نام نہیں بلکہ یہ کلا سیکل معنوں میں ہمہ جہتی سر گر میوں کا حامل تصور کیا جاتا ہے جس کے پیش نظر طلبہ و طالبات کو کلاس روم تک محدود کرنے کی بجائے ان کو کثیر المقاصد کے حامل سر گرمیوں میں بھی شرکت کرنے کا موقع دیا جانا چاہےئے تاکہ ہر شعبہ میں ان کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گوادر مستقبل میں ملک کا اقتصادی شہ رگ بنے جارہا ہے۔