|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2018

کوئٹہ:  بلو چ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ظریف رند نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جیئند بلوچ اسکے بھائی حسنین بلوچ اور والد عبدالقیوم بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایک پرمن جمہوری طلبہ تنظیم ہے اور ہر قسم کے تشدد اور مہم جوئی کی شدید مخالفت کرتی ہے بی ایس او کی جدوجہد تعلمی اداروں میں پرامن علمی فضاء کو بحال کرکے نوجوانوں کو علم و ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہماری تنظیم کے مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری جیئند بلوچ کے گھر پر فورسز نے چھاپہ مارکر جیئند بلوچ ، انکے والد عبدالقیوم بلو چ اورانکے بھائی حسنین بلوچ کو اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جیئند بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کوفوری طور پر منظر عام پر لائیں تاکہ انکے اہل خانہ میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے۔