تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے بلوچ سازشوں کے تحت ایک دفعہ پھر قومی سیاسی عمل کے خلاف تقسیم در تقسیم کے عمل کو پروان چڑھانے کے لئے مخصوص ایجنڈے کو تقویت دیا جارہا یے جس میں قومی سیاسی عمل کے مخالف سابقہ عناصر ایک دفعہ پھر متحرک ہوچکے ہے ۔
ان صورتحال کا مقابلہ علم و شعور و دانش کے زریعے کرنے کی ضرورت یے جب تک نوجوان علم اور قلم کو جہد کا زریعہ نہیں بنائے گے مسائل کا مقابلہ ناممکن یے بی ایس او قومی تحریک میں فعال کردار کے ساتھ آج بھی تمام بلوچ جملہ مسائل پر واحد موثر طاقت اور آواز ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ تربت کے موقعے پر تربت زون کیکارکنان نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقعے پر زونل صدر عظیم بلوچ کریم شمبے سینئر رہنما اسماعیل عمر بلوچ سمیت کارکنان کے کثیر تعداد موجود تھی اس موقعے پر مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا کہ ایک دفعہ پھر مکران میں سیاسی جمود کا خاتمہ اور طلباء کی بی ایس او پر اعتماد ظاہر کرتی یے کہ بلوچ طلباء کو خوف و ہراس و دیگر منفی حربوں سے کمزور نہیں کیاجاسکتا نہ ہی وقتی اور جذباتی نعروں کے زریعے طلباء کے قوت کو منتشر کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا منتشر طلباء کو سیاسی شعور کے زریعے ایک دفعہ پھر یکجا کررہے فعال اور منظم طلباء طاقت ہی تقسیم در تقسیم کے عمل کو شکست دے سکتے ہے۔
جذباتی نعروں کو بلوچ طلباء جان چکے ہیں،نذیر بلوچ
وقتِ اشاعت : December 5 – 2018