کوئٹہ: دورافتادہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں پاک فوج نے حکومت بلوچستان کے تعاون سے آواران میں پیاز فرائی کرنے کے کارخانے کا افتتاح کر دیا ہے ۔ ایسے کئی اور کارخانے آئندہ آنے والے دنوں میں لگائے جائیں گے ۔
ان کارخانوں کی بدولت مقامی زمینداروں کو فصل کا بہتر معاوضہ ملنے کے ساتھ ساتھ ملازمتوں کے مواقع بھی میسر ہوں گے اور عوام الناس کو بھی بہتر غذائی اجناس ملیں گی۔
آواران اُونین کے نام سے پہلے کارخانے نے پیداوار شروع کر دی ہے جسے صارفین نے اس کی بہتر کوالٹی کنٹرول اور معیار کی وجہ سے بے حد سراہا ہے اور اب یہ پیاز جلد ہی ملک کے طول عرض میں دستیاب ہو گا۔مقامی زمینداروں نے پاک فوج کی ان کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت ان کے زرائع آمدن میں اضافہ ہو گا اور علاقے میں خوشحالی کا آغاز ہو گا۔
آواران،پیاز فرائی کرنے کے کارخانے کا افتتاح
وقتِ اشاعت : December 5 – 2018