کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایف سی اہلکار شہید اور ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ بدھ کو کوہلو کی تحصیل کاہان میں ایف سی کی بہادر چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں ایف سی اہلکاروں کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم شرپسندوں کچے راستے پر بارودی سرنگ بچھائی ہوئی ہے۔
ایف سی اہلکار بارودی سرنگ کو تلاش کررہے تھے اس دوران ایک اہلکار کا پاؤں بارودی سرنگ پر آگیا اور زوردار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں سپاہی واحد علی موقع پر ہی شہید جبکہ سپاہی سپن بادشاہ اور سویلین وزیر خان شدید زخمی ہوگیا ۔ لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا۔
کوہلو، بارودی سرنگ دھماکے میں ایف سی اہلکار شہید، دو زخمی
وقتِ اشاعت : December 6 – 2018