ڈیرہ مرادجمالی: حکومت کی جانب سے ترقی اور خوشحالی کے بلند وبانگ دعوے ہمیشہ سے ہوتی چلی آرہی ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے گیت گانا حکمرانوں کا اقتدار کو طول دینے کا عمل ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے آج کے اس جدید دور میں بھی ڈیرہ مراد جمالی شرقی،اورغربی کے عوام گوناں گو مسائل سے دوچار ہیں سردی ہو یا گرمی گیس کا فقدان کا رونا رویا جاتا ہے ۔
بض گلی محلوں میں گیس کا نام ونشان تک نہیں بوسیدہ گیس کی لائنوں اور گیس پریشر انہتائی کم ہونے کے باعث گھریلو صارفین سخت مشکلات سے دو چار ہو کر رہ گئے ہیں ماہانہ باقدعدگی کے ساتھ گیس کی بلز کی ادائیگی کے باوجود گیس کا عدم دستیابی محکمہ سوئی سدرن گیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
عوام گیس کی گیس پریشر کے کمی اور لوڈ شیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں اس جدید دور میں بھی لوگ ماضی کی طرح لکڑیاں جلانے اور دیگر متبادل اقدامات اٹھانے پر مجبور ہیں۔
ان خیالات کا اظہارسیاسی وقبائلی رہنماء میرجعفرکریم بھنگر،جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد وارث ابڑو،کھوکھر ویلفیئرایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء سائیں بخش کھوکھر،جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی رہنماء وکی کماراجوانی،ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء امدادحسین مری، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء سید قادرشاہ، سنی تحریک کے رہنماء مولانانواب الدین ڈومکی،سماجی رہنماء حبیب اللہ کھوسہ،جے یو پی نورانی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری روستم خان نورانی،سنی تحریک ضلع نصیرآباد کے صدروڈیرہ نصراللہ نیچاری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی کے گرد نواح میں سردی کے ساتھ گیس غائب عوام کی جانب سے سخت احتجاج گیس پریشر نہ ہو نے کے سبب گھریلوں صارفین لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئے گیس کی بندش اورپریشرمیں کمی کے سبب عوام زہنی مریض بن چکے ہیں ماہانہ بلز کی ادائیگی کے باوجود بھی شہری گیس کی سہولت سے محروم ہو گئے ۔
سردی میں اضافے کے ساتھ ہی ڈیرہ مراد جمالی سٹی شرقی اور غربی کے بیشتر علاقوں میں گھنٹوں کے گھنٹے گیس غائب ہو کر رکھ گئی ہے تاہم کئی علاقوں میں گیس کی ناموں نشان تک نہیں اور گیس پریشر میں انتہاہی کمی کے سبب تجارتی اور گھریلوں صارفین لکڑیاں جلا کر کھانااور روٹیاں پکانے پر مجبور ہیں ۔
اکثر اوقات گیس نہ ہو نے کے سبب بچے ناشتہ کیئے بغیر اسکول جا رہے ہیں محکمہ گیس کہ نااہلی کے باعث عوام کی پریشانی اور مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی، گیس غائب صارفین پریشان
وقتِ اشاعت : December 6 – 2018