اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جس قوم کا نظریہ کمزور ہو وہ ختم ہوجاتی ہے۔
اسلام آباد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس قوم کا نظریہ کمزور ہو وہ ختم ہوجاتی ہے، نئی نسل کے لیے سمجھنا ضروری ہے کہ پاکستان کیوں بنایا گیا، قائداعظم نے ہندو مسلم اتحاد کی پوری کوشش کی، انہوں نے محسوس کیا کہ مسلمانوں کے لیے الگ وطن ضروری ہے، بھارت میں آج 20 کروڑ مسلمانوں کا کوئی لیڈر نہیں۔