اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم کی توجہ سریاب ‘ مستونگ ‘ قلات ‘ نوشکی میں گیس پریشر میں کمی پر مبذول کراتے ہوئے کہا ہے۔
ان علاقوں میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے اس سے قبل بھی ہم نے سوئی سدرن گیس کے اعلیٰ حکام نے ان علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے رابطہ کیا گیا مگر رابطوں کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے ۔
بلوچستان میں صنعتیں نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن گھریلو صارفین کو بھی گیس کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم فوری طور پر گیس پریشر میں بہتری کیلئے اقدامات کریں کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں شدید سردی ہے۔
قلات میں آج منفی 14ڈگری ہے توجہ دلاؤ نوٹس پر وفاقی وزیر پیٹرولیم نے یقین دہانی کرائی کہ ان علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کو دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے ۔