|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2018

ڈیرہ مراد جمالی: چھترکے علاقے بگٹر ہل میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کی کاروائی بم بارودی سرنگیں دھماکہ خیز مواد اسلحہ برآمد۔

ذرائع کے مطابق نصیرآباد کے علاقے چھتر بگٹرہل میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوتے ہوئے 6 بارودی سرنگیں دس کلو وزنی 2بم 15کلو بارودی مواد 2دستی بم اور ایک آر پی جی 7راونڈ برآمد کرلئیے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق تخریب کار ڈیرہ مراد جمالی اور جھل مگسی میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے جس کو ناکام بنادیا گیا واضع رہے کہ 14تاریخ کو وزیراعلی بلوچستان جھل مگسی میں ہونے والی کار ریلی میں شرکت کریں گے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں بھی ان کا دورہ متوقع ہے جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔