کوئٹہ : بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوی ایشن کے نو منتخب عہداران مرکزی صدر پروفیسر ظاہر خان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر خان بابر، نائب صدر پروفیسر اچکزئی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صمد گچکی، جوائنٹ سیکرٹری بیزن بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری ظہور شاہ، فنانس سیکرٹری عاشق حسین ، پریس سیکرٹری خلیل بلوچ کوارڈینیشن سیکرٹری ڈاکٹر عارف اور سیکرٹری فیمیل فیکلٹی ڈاکٹر رخسانہ کاسی کو مبارک پیش کرتے ہوئے اْمید ظاہر کی کہ وہ اپنی محنت لگن اور جدوجہد سے ادارے میں بہتری لانے کی کوششں کرینگے اور BMC کو ملک کے اولین کالجوں کے صف میں لا ئینگے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آج بولان میڈیکل کالج کے استاتذہ مختلف کے مسائل سے دوچارہیں اور کئی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں BDF امید کرتا ہے BMTA کی نو منتخب کابینہ ڈاکٹرز کمیونٹی کے بھروسوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کربے کے ساتھ ساتھ لاپتہ ڈاکٹر دین جان بلوچ اور اکبر مری کی بازیابی اور شہید ڈاکٹرز کے لواحقین کے مسایل حل کرنے میں فعال کردار ادا کریں گے۔
بی ایم ٹی اے اساتذہ کے حقوق کیلئے بہترین فورم ہے،بلوچ ڈاکٹرز
وقتِ اشاعت : December 17 – 2018