|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2018

 لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزرا سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف کرپشن کے الزامات میں نئی تحقیقات شروع کردیں۔

پیراگون کرپشن اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران  کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون کے بعد ریلوے میں بھی مہنگے داموں لوکوموٹیو انجنوں کی خریداری کی تحقیقات شروع کردیں۔

ان کے بھائی اور سابق صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کے خلاف پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے لیے مہنگی ادویات اور طبی آلات خریدنے کی بھی انکوائری کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیب نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔


خواجہ سعد رفیق پر الزام ہے کہ انہوں نے ریلوے کے لیے جو انجن 40 کروڑ روپے میں خریدے وہی انجن بھارت نے 25 کروڑ روپے میں خریدے۔ سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے خلاف ڈینگی کنٹرول پروگرام میں مہنگے داموں ادویات خریدنے پر انکوائری کی جارہی ہے۔