|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2018

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار 450 روپے اضافے کے ساتھ 67 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 1 ہزار 250 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار 450 روپے اضافے سے 67 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 244 روپے اضافے سے 58 ہزار 128 روپے تک پہنچ گئی جو ملکی تاریخ میں نئی بلند ترین قیمت  ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد صرافہ مارکیٹ میں سونے کی خرید و فروخت محدود ہوگئی ہے۔