|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے ہلال احمر بلوچستان برانچ کے صوبائی چیئرمین سید شبیر بائیان سے صوبے میں جاری خشک سالی سے متعلق تفصیلی ملاقات کی اور مسلے سے نمٹنے کیلئے ثنا بلوچ نے ہلال آحمر بلوچستان برانچ کے چیئرمین سید شبیر بائیان کو مدد کرنے کی یقین دہائی بھی کرائی ۔

اس دوران سید شبیر بائیان کا کہنا تھا کہ جس طرح خشک سالی نے خاص کر زمینداروں اور مالداروں کو جس طرح نقصان پہنچایا ہیں اس پر ہمیں بہت دکھ ہوا کیونکہ لوگوں کا زرا معاش اسی چیز سے جڑا ہیں اور اسی مسلے کو مدنظر رکھتے ہوے ہلال آحمر بلوچستان نے اسسمنٹ کا کام جاری ہیں اور بہت جلد متاثرہ علاقوں میں فلاحی کام شروع کرینگے تاکہ متاثرہ خاندانوں کے نقصان کا کچھ حد تک ازالہ کیا جاسکیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس سیقبل ہلال آحمر بلوچستان نے مشکل حالات میں آواران, زیارت,سبی اور دیگر علاقوں میں ہم نے بحیثیت انسان اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر سخت موسم میں فلاحی کاموں کو بخوبی سرانجام دیا۔

اس موقع پر ایم پی اے ثنا بلوچ نے کہا کہ موجودہ خشک سالی نے مقامی زمینداروں اور مالداروں کو کافی نقصان پہنچایا ہیں ہم امید کرتے ہیں ہلال آحمر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریگا آخر میں ثنا بلوچ نے ہلال آحمر بلوچستان کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا۔