|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2018

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میرمحمداکبرمینگل نے کہا ہے کہ ہے کہ حلقے کے عوام کو درپیش مشکلات آگاہ ہیں اور ان مسائل کے تدارک کے لیئے محدودوسائل کے اندررہتے ہوئے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈھ کا علاقہ وہیر گریڈ اسٹیشن میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے موقع پر علاقے کے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر محمد اکبر مینگل نے کہا کہ خضدار میں عوام کا معاشی انحصار ذراعت اور گلہ بانی پر منحصر ہے ۔

گزشتہ کئی عرصے سے بارشوں کے نہ ہونے کے باعث ذرعی شوبہ بری طرح متا اثر ہو ئی ہے جب کہ گلہ بانی بھی خشک سالی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ۔صحت ،آبنوشی کی فراہمی کے لیئے بھی اقدامات کیئے جا رہے ہیں جن اسکولوں کی عمارتیں نہیں انہیں عمارت دینے اور جہاں اساتذہ کی کمی ہے وہاں اساتذہ کی تقرری کے لیئے محکمہ تعلیم کو درخواست کرینگے ۔

ان کے مطابق تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی عوام کو چاہیئے کہ وہ حصول تعلیم پر بھرپور توجہ دیں انہوں نے وہی گریڈ اسٹیشن میں کیسکو کی جانب سے ٹرانسفارمر کی فراہمی پر ان کا شکریہ بھی اداکیا ۔

اس موقع پر معتبرین میرحمزہ خان رئیسانی،حاجی لالاگزگی،حاجی عبدالودود گزگی، بی این پی کے ضلعی رہنماء نوراحمدمیراجی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ چندروزسے وہیرمیں بجلی کا بحران انتہائی سنگین شکل اختیار کیا تھا زمیندار اپنی فصلوں کی آبیاری کے لیئے پریشان تھے ۔

اس موقع پر موجود علاقائی عمائدین نے ممبرصوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل اور کیسکو چیف کیجانب سے ان کا دیرینہ مسئلہ وہیر گرڈ اسٹیشن میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب اور فراہمی کو سراہا اور ان کا شکریہ بھی اداکیا ۔