|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2018

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی حلقہ پی بی 26کوئٹہ تھری کے یونٹ سیکرٹریز،ڈپٹی سیکرٹریز ،ضلعی کونسلران کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔

جس میں پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری وصوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی ،ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز ،سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ،انفارمیشن سیکرٹری یونس بلوچ ،فنانس سیکرٹری حاجی فاروق شاہوانی ،لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،کسان ماہی گیر سیکرٹری محمد یوسف رند ،ملک غلام مصطفی شاہوانی ،لالا عبدالغفار مینگل ،ملا مہدی ہزارہ ،سردار ایاز خان کیازئی ،نعمت اللہ ہزارہ ،حاجی محمد عارف محمد حسنی ،بسم اللہ بلوچ ،ہدایت اللہ جتک ،ناصر دہوار ،سجاد احمد کیازئی ،میرعبدالحئی کیازئی ،ڈاکٹر عاصم شاہوانی سمیت پارٹی کے دیگر کارکنوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں حلقہ پی بی 26سے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا ولی محمد ترابی کوضمنی الیکشن میں کامیاب کرانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کئے گئے اور تیاریوں کا جائزہ لیاگیا اور اس سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آج مورخہ 23دسمبر بروز اتوار دن 2بجے کلی خیر بخش کیازئی بروری روڈ میں منعقدہ جلسے کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔

کوئٹہ کے تمام پارٹی یونٹوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے علاقائی ٹولیوں کی صورت میں آج کے جلسے میں وقت مقررہ پر شرکت کرکے کامیابی ہمکنار کراکر یہ ثابت کرے کہ یہاں کی باشعور عوام متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہیں کیونکہ حکومت میں شامل جماعتیں عوامی بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں آئے روز مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوتاجارہاہے ۔

حکمرانوں کی ناکام طرز حکمت عملی کے نتیجے میں وہ عوامی معاملا ت کو ڈیلور کرنے کیلئے صحیح معنوں میں کام نہیں کررہے ہیں انہوں نے بی این پی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اس حلقے سے پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کرکے عوام سے قریبی روابط رکھنے کیلئے اپنی تمام جملہ توانائیوں کو بروئے کا ر لا کر یہ ثابت کرے کہ بی این پی کے کارکنان اپنے تنظیمی فیصلے کی خاطر کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔