دالبندین : چاغی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے دو گاڑیاں ایک لاکھ نقدی اور موبائل چھین کر فرار ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ نواز اور ظہور احمد نامی ڈرائیور حضرات نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب ایک سرخ رنگ کی فیلڈر گاڑی اور ایک عدد کی گاڑی کے ساتھ چاغی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ چاغی کے قریب گاہکو اور پل چوٹو کے درمیان میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں زبردستی روک کر ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر ان سے دونوں گاڑیوں کی چابیاں ایک لاکھ روپے نقدی تین عدد قیمتی موبال چھین کر فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ۔
ملزمان نے ہماری فیلڈر اور کئی گاڑیاں بھی اپنے ساتھ لے گئے اور ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر ہمیں ویران جگہ پر بے یارو مددگار چھوڑ ا بھوک اور پیاس کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہوگئی ۔
تاہم کسی دوسرے گاڑی میں سوار مسافروں نے انہیں دیکھ کر ان کی مدد کو پہنچے اور ان کے ہاتھ پاؤں کھول دیئے انوہں نے چاغی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ڈاکوؤں کے گرد گھیراؤ تنگ کر کے ان کی چھین گئی رقم اور گاڑیاں فی الفور برآمد کر دی جائیں بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے
چاغی، مسلح ڈاکوؤں نے د و گاڑیاں ، ایک لاکھ نقدی اور موبائل لے اڑے
وقتِ اشاعت : December 23 – 2018