|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2018

اسلام آباد:  فرینڈز آف یونیورس سوسائٹی پاکستان اینڈ بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہیروز آف پاکستان اینڈ ہیروز آف بلوچستان گولڈ میڈل ایوار ڈ کی تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر مینگل، پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست اور صدر ایف یو ایس پاکستان اویس جدون نے شرکت کی تھی۔ 

تقریب میں پاکستان سمیت ایران اور افغانستان کی اہم شخصیات جنہوں نے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دیئے ہیں۔ ان اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں سردار عطاء اللہ مینگل گولڈ میڈل ایوارڈ اور قائداعظم گولڈ میڈل ایوار ڈ دیئے گئے۔ 

اس تقریب میں بہترین سفارتی وتجارتی، پاکستان اورایران کے مابین دوستانہ تعلقات کے قیام کے لئے خدمات پر ایرانی سفیر کو بہترین سفارت کے ایوارڈ سے نواز ا گیا۔پروگرام میں سردار اخترمینگل کو ہر دلعزیز قوم پرست رہنما بلوچستان کا ایوار ڈ دیا گیا۔

فرینڈز آف یونیورس سوسائٹی پاکستان کے صدر اور بلوچستا ن انٹر نیشنل تھنک ٹینک کے چیئرمین اویس جدون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین خدمات انجام دینے والے ہیروز کو اجاگر کرنا اور ان کی اعلیٰ خدمات کو دنیا کے سامنے لانا ہے تا کہ بہترین معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکا۔ ہماری یہ خواہش ہے کہ دنیا کی تمام اقوام کو ایک نقطہ ایجنڈہ پر متفق کیا جاسکے جوکہ باہمی احترام اوردوستانہ تعلقات کی بنیاد ہوں۔

بین الاقوامی سطح پر قوموں کے درمیان رابطہ پید ا ہوسکے۔ جس سے پاکستان کا اصل اورمثبت چہر ہ دنیا کے سامنے لایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 9سال ملکی وغیر ملکی سطح پر ماحولیات، انسانی حقوق، شعبہ تعلیم اور خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے لئے ہماری تنظیم نے بہترین خدمات انجام دی ہیں اس وقت ملکی چاروں صوبوں میں ہماری تنظیم متحرک ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایوارڈزقومی وبین الاقوامی ہیروز جنہوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی فلاح وبہبود اورعالمی امن کے قیام اور دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وقف کردی ہے۔ان کے نام سے ہم یہ ایوارڈ منسوب کرتے ہیں۔ تاکہ دیگر دنیا کی اقوام کو ان قومی وبین الاقوامی ہیروز کی خدمات کو روشنا س کرایا جاسکیں۔ 

اور ہم اپنے یہ ایوار ڈ ایسے لوگوں کو دیتے ہیں جنہوں نے اپنے شعبوں میں بلاغرض و لالچ اور بلالسانی تقریق کو بالاطاق رکھتے ہوئے ملکی کی ترقی اور امن کے قیام اہم کردار ادا کیا ہو۔ ان کا کہنا تھاکہ ہماری ایوارڈ ز 14کیٹگریز میں تقسیم کر دیئے ہیں جن میں رول آف لاء ، شعبہ صحافت، طب، تعلیم، فنون لطیفہ، سائنس و ٹیکنالوجی، انسانی حقوق، خواتین کی حقوق، عوامی و سماجی خدمات سمیت ویگر شعبوں میں اعلیٰ خدما ت دینے والے شخصیات کو ایوارڈ ز سے نوازا جاتاہے۔ 

انہوں نے ایوارڈ ز کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایواڈز میں بین الاقوامی سطح پر منعقد کئے جانے والے ایوارڈ ز، نیلسن منڈیلا پیس ایوارڈ، اتاترک نیشنل ایوارڈ، امام حمینی ایوارڈ، قائداعظم انٹرنیشنل ایوارڈ علامہ اقبال اعلیٰ کارگردگی، بین الاقوامی ایوارڈ، سردارعطاء اللہ جان مینگل قومی ایوارڈ، عبدالصمدخان شہید ایوارڈ، جرنلسٹ آف دی ایئر ایوارڈ، بلوچستان ایوارڈ، بلوچستان ٹیچر اینڈ سٹوڈنٹ ایوارڈ، میر غوث بخش بزنجو ایوارڈ، سٹوڈنٹ آف دی ایئرایوار ڈ سمیت دیگر ایوارڈ شامل ہیں۔ 

تقریب میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہترین دوستانہ تعلقات اورعوامی سطح پر رابطے قائم کرنے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی کی ترقی بین الاقوامی تجارت پر منحصر ہوتی ہے۔ 

ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ہر شعبہ میں تجارت ہوں۔ جو دنوں ملکو ں کے مفاد میں ہیں۔ مہدی ہنر دوست نے بہترین سفارت کار ایوارڈ وصول کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ فرینڈ ز آف یونیورس سوسائٹی پاکستان اینڈ بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک بہترین خدما ت سرانجام دے رہی ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ یہ تقریب ہمارے لئے ایک اعزاز ہے۔ 

فرینڈ آف یونیورس سوسائٹی پاکستان نے ہمارے قومی ہیرو سردار عطاء للہ مینگل کے نام سے گولڈ میڈل منسوب کیا۔ اس کے لئے ہم اویس جدون کے مشکور ہے۔ تقریب کے آخر میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست اور سردار اختر جان مینگل نے اپنے شعبوں میں بہترین خدمات سرانجام دینے والوں میں ایوارڈز تقسیم کئے۔