اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غربت کا خاتمہ اورکمزورطبقے کوسہارا دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان سے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشترنے ملاقات کی، ملاقات میں ڈاکٹرثانیہ نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے مختلف معاملات پروزیراعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ غربت کا خاتمہ اورکمزورطبقے کوسہارا دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریاست احساس کا نام ہے جومعاشرے کے کمزورطبقوں کواوپراٹھانے میں اپنا کردارادا کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں جولوگوں کوغربت کے شکنجے سے نکالے، غربت کے خاتمے، بے روزگارافراد کو ہنر کی فراہمی کے پروگرام کوجلد حتمی شکل دی جائے جب کہ وزیراعظم نے ڈاکٹرثانیہ نشترکو ہدایت کی کہ غربت کی لکیرسے نیچے رہنے والے خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا پروگرام بنایا جائے ۔