کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کا مرکزی اور صوبائی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر نوابزادہ شاہ زین بگٹی ہوا جس میں ملکی اور صوبائی صورتحال پر تفصیلی غور وبحث مباحثہ ہوا اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کے حصے سے کٹوتی کی مذمت کی کہ فاٹا کے لئے مرکز فنڈدے دیں بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے ۔
اس کے حصے سے کٹوٹی اور ظلم ہو گی اس کے علاوہ بلدیاتی انتخابات پر بھی تفصیلی غور ہوا بلوچستان کو تین زون میں تقسیم کیا پشتون بیلٹ، سبی بیلٹ اور مکران بیلٹ کیلئے کمیٹی تشکیل دیں اس کے علاوہ صوبائی اور مرکزی حکومت کے ساتھ جے ڈبلیو پی کی غیر مشروط حمایت پر بھی غور ہوا کہ ہم نے صوبائی اور ملکی سطح پر جمہوریت کے استحکام کیلئے غیر موثر حمایت کی تھی مگر دونوں حکومتیں جے ڈبلیو پی کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہے بلوچستان کے مفادات پر کبھی سودے بازی نہیں کرینگے ۔
حلقہ پی بی26 کی ضمنی الیکشن کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جو صوبے اور حلقہ پی بی26 کے مفادات کو مدنظر رکھ کر جمہوریت پسند جماعت کی حمایت کریگا بلوچستان کے طلباء کے لئے پارٹی کردار ادا کریگی بلوچستان کے کوٹے پر جس بھی صوبے یا جس بھی ملک میں غیر لوگ گئے ہیں ۔
اس کے لئے آواز اٹھایا جائیگا اجلاس میں سید صالح آغا، حاجی ابراہیم لہڑی، نورالدین وطن دوست، چوہدری نوید، محترمہ شاہدہ ارشاد، میر شمس کرد، ندیم کاکڑ، زائد فاروقی، وڈیرہ شریف، شاہدہ کاکڑ، آسینہ ناز، زیبا جاوید ملک سلمان موجود تھے اجلاس مرکزی نائب صدر جواد ہزارہ کے گھر گلستان ٹاؤن کوئٹہ میں ہوا ۔
این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان حصے کے فنڈز کی کٹوتی قبول نہیں ، شازین بگٹی
وقتِ اشاعت : December 29 – 2018