|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2019

تفتان : تفتان کے قبائلی رہنما اور جنرل کونسلر ملک بہروز شیرزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تفتان ہسپتال میں میڈیکل آفیسر کی غیر حاضری اور لاپروائی باعث تشویش ہے کیونکہ ڈاکٹرکبھی بیٹھتا بھی نہیں ہے ۔

ہفتے میں صرف ایک بار ہسپتال آکر حاضریاں لگواکر دوبارہ رفو چکر ہوتا ہے جس سے مریض سرگرداں رہتے ہیں گزشتہ ہفتے ناخوشگوار واقعے میں ایک نوجوان بھی ڈاکٹر کی غیر حاضری کے سبب جان بحق ہو ا تھا مگر میڈیکل آفیسر اور متعلقہ حکام کو کوئی پرواہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سال سے تفتان میں ڈاکٹر نہیں تھا مگر اب جب ڈاکٹر کی تعیناتی ہوئی ہے مگر وہ بیٹھتانہیں ہیانہوں نے کہاکہ ہمیں واضع کرے ہمیں صرف نمائشی ڈاکٹر کی کوئی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے اہلکاروں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے صرف اور صرف محکمہ چلانا ہے یا لوگوں کو بھی سہولت بھی دینا ہیانہوں نے آخر میں کہا اگر ہمارے تحفظات دور نہ کئے گئے تو ہم کسی بھی احتجاج سے گریز نہیں کرینگے۔