ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں سی ٹی ڈی کے دفتر کے نام پر بھرتیاں لیکن دفتر کا وجود تک نہیں عملہ سخت سردی میں جعفر آباد جانے لگا یومیہ 100روپے کرایہ ادا کرنے کی وجہ سے مقروض تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے ضلع جعفرآباد اور نصیرآباد میں سی ٹی ڈی کے دفاتر قائم کرنے کیلئے فوری عملہ کی بھرتی کا حکم دیا تھا ۔
جس کی روشنی میں دونوں اضلاع کیلئے عملہ بھرتی کیا گیالیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود ضلع نصیرآبادکے ڈیرہ مراد جمالی ڈویژنل ہیڈ ہونے کے باوجود بھی سی ٹی ڈی کا دفتر قائم نہ ہونے کی وجہ سے عملہ روزانہ20کلومیڑ کا فاصلہ طے کرکے جعفرآباد جانے پر مجبور ہیں نصیرآباد کے عوامی حلقوں نے سی ٹی ڈی بلوچستان کے ڈی آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سی ٹی ڈی کا دفتر نصیرآباد کے صدر مقام ڈیرہ مراد جمالی میں قائم کیا جائے ۔
نصیر آباد سی ٹی ڈی کا وجود نہیں مگر بھرتیاں کر لی گئیں
وقتِ اشاعت : January 6 – 2019