|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2019

کوئٹہ: دوپاسی آرگنائزیشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام کوئلہ کانوں میں کام کرنیوالے مزدوروں میں تپ دق کی تشخیص کیلئے مہم کا آغاز کردیا گیا مہم کے تحت پی ایم ڈی سی ڈگاری میں مری کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف ہسپتال اور مراکز صحت سے چار ڈاکٹروں نے شرکت کی اور مزدوروں کا طبی معائنہ کیا گیا ۔

مذکورہ کیمپ بلوچستان میں کوئلہ کانوں میں کام کرنیوالے کانکنوں میں تپ دق کی اسکریننگ اور فعال تحقیقی طریقہ کارکے زریعے سٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ ریچ ویو سکس کی مالی امداد سے انعقاد کرایا گیا ہے ۔ پروجیکٹ کے تحتپہلی دفعہ سرکاری و غیر سرکاری ادارے تب دق کے خاتمے کیلئے متحد ہوئے ہیں جس میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، پرونشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان،ادارہ مائنز اینڈ منرلز ،سول سوسائٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔ 

کوئلے کی کانوں میں کام کرنیوالے کانکنوں میں تپ دق کے اثرات عام لوگوں سے 10فیصد زیادہ ہوتے ہیں اس لئے ان کو علاج مہیا کرنا ہے ۔ پروجیکٹ بلوچستان کے 5اضلاع کوئٹہ بولان ، دکی ،زیارت اور ہرنائی میں کوئلے کے کانوں میں کام کرنیوالے کانکنوں میں تپ دق کے مرض کے خاتمے اور انکو علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے شروع کیا گیا ۔