|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2019

خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ، جمعیت علماء اسلا م بلوچستان کے امیر سنیٹر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد جامعہ علوم شرعیہ کوشک میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانگی سے قبل جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے رب سے وعدہ کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے نظام کے نفاذ کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی دیں گے ۔

اسلام اس ملک کا مملکتی نظام ہے اس ملک کے آئینی کے تقاضوں کے مطابق اس ملک میں اسلام کو نظام مملکت بنایاجائے ہمارے ملک میں موجود بے راہ رویوں اور انار کی وجہ اسلام کے اصولوں سے انحراف ہے جس نے ہمارے ملک میں مذہبی منافرتوں کو پیدا کردیا ہے پاکستان ایک کثیر الاقوامی ملک ہے جس میں سینکڑوں زبانیں بولی جاتی ہیں اور ان کی تہذیبیں مختلف ہیں ۔

ان سب کے درمیان اسلام قدرے مشترکہ ہے اس لئے پاکستان بناتے وقت پاکستان کا مقصد کیا لا الہ اللہ کا نعرہ لگایا گیا اس نعرہ کے تحت بر صغیر کے لاکھوں مسلمان جمع ہوئے اور یہ ملک حاصل کیا گیا لیکن بد قسمتی سے ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت یہاں اسلام کا نظام نافذ نہیں ہونے دیا گیا ۔

یہ ایجنڈا اسلام پاکستان و مسلمانوں کے دشمنوں کا تھا لیکن بد قسمتی سے اس میں ہمارے ادارے شریک بن گئیں اپنے ملک کو نقصان پہنچایا گیا اور دشمن کو خوش کرنے کی کوشش ہوئی جس کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہوئے جمعیت علماء اسلام اس ملک میں روز اول سے ا ن اولین اہداف کو حاصل کرنے کے لئے پالرلیمانی اور سیاسی جد وجہد کا آغاز کیا اور ہم ان اہداف کے لئے جہد مسلسل کرتے ہیں دنیا بھر میں جس ارزانی سے کے ساتھ بہایا جارہا ہے ۔

یقینی طور پر اس میں ہمارے ازلی دشمنوں یہود و ہنود کی سازش کار فرما ہے ، امریکی بد معاشی سے اسلامی دنیا لہو لہاں ہو گیا ہے آخر کب تک خون مسلم بہایا جائیگا اس بارے مسلم حکمرانوں کو مل بیٹھنا ہو گا تاکہ ہم اپنے صفوں میں وحدت پیدا کریں فروعی اختلافات صدیوں سے مسلمانوں کے درمیان لیکن ان اختلافات کو جواز بنا کر ایک دوسرے کو قتل کرنا اسلام کی نہیں اسلام کے دشمنوں کا ہے ۔

جمعیت علماء اسلام اس بارے میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے جمعیت علماء اسلام اس وقت دنیا بھر کے مسلمانوں کا نمائندہ جماعت ہے جمعیت علماء اسلام کا موقف اس قدر مددلل ہے کہ اس سے تمام مسلم زعما اتفاق کرتے ہیں لیکن خوف لالچ نے ہمارے حکمرانوں کو اس قدر گھیر ا ہے کہ وہ حقیقت کو بیان بھی نہیں کر سکتے لیکن یہ حقیقت کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی اور سے نہیں ڈرتا بلکہ شہادت کی موت اور امریکہ جیسی طاغوت کی مخالفت کرتے ہوتے حاصل کرنا عظیم مقصد ہے ۔

اس مقصد کے لئے قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت ایسی حکومت ہے جو نام ریاست مدینہ کا لیتا ہے لیکن اس بول سے وہ ہمیں دھوکہ دینا چاہتا ہے اس کے تمام کردار مسلمانوں کے دشمنوں کا ہے قوم تسلی رکھے کہ ہم اسلام کے چوکیدار ہیں اور اس چو کیداری میں کسی خوف اور لالچ کا ہر گز پرواہ نہیں کریں گے ۔