کوئٹہ: میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے شہر میں بلڈنگ کوڈ کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران رشوت لیکر بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد نہیں کرنے دیتے حکومت بھی مافیا کے سامنے بے بس ہے ۔
میئر کوئٹہ نے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر اظہار بے بسی کرتے ہوئے کہا کہ بلڈر مافیا کے سامنے بے بس ہو اب تو مافیا کیخلاف آپریشن کرنے کو بھی دل نہیں کرتا گزشتہ کئی سالوں سے اقدامات کرنے کے باوجود کچھ نہ کرسکا کیونکہ آفیسران نوٹوں کے نیچے دب چکے ہیں جن میں اوپر سے لیکر نیچے تک تمام افراد ملوث ہے ۔
انہوں نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت عمارتوں کیخلاف کارروائی کے دوران بلڈنگ گردیتے ہیتو اگلے دن مافیا اس سے بلند عمارت قائم کردیتی ہے کوئٹہ میں بلڈر مافیا حکومت سے طاقتور ہے گزشتہ کئی سالوں سے حکومت کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قیام کا کہہ چکا ہوں لیکن حکومت دلچسپی نہیں لے رہی انہوں نے بتایا کہ 4انجینئرز کا بھی تبادلہ کروایا جو پیسے لیکر نقشہ جاری کرتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکاہوں کہ اگر بلڈنگ کوڈ کے قانون پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو خدانخواستہ بڑے زلزلے کے آنے سے کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے نقصان کا خدشہ ہے لیکن کوئی میری باتوں کو سنجیدگی سے لیتا نہیں کیونکہ سب کو بلڈر مافیا کے سبز اور سرخ نوٹ ہی نظر آتے ہیں میری باتوں کو اہمیت نہ دینے والے پچھتائے گے ۔
آفیسران رشوت لیکر بلڈنگ کوڈ کے قانون پر عملدرآمد نہیں کروائے، میئر کوئٹہ
وقتِ اشاعت : January 10 – 2019