کوہلو: گزشتہ ایک سال سے ضلع کوہلو شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں گزشتہ ایک سال سے بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں ۔
حکومتی امداد نہ پہنچانے کی وجہ سے جنت علی،نساو،کاہان، کوہ جاندران ماوند، کوہ تھدڑی،نیلی ،گرسنی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے گزشتہ کئی ہفتوں سے سیکڑوں کی تعداد میں قافلوں کی صورت میں سندھ اور پنجاب کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے ۔
دوسری جانب شدید خشک سالی سے مال مویشیاں مرنے، زمین بنجر ہونے اور وبائی امراض پھلنے لگے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق بارشیں نہ ہونے سے علاقوں میں پانی اور چراہ گاہیں ناپید ہوگئی ہیں جس سے مال مویشیاں مرنے لگے ہیں جو بچ گئے ہیں ۔
ان کو خشک سالی کے باعث مرنے کے پیش نظر سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں جس سے لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے حکومت کی امداد میں عدم دلچسپی اور سست روی کے باعث نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔
کوہلو، بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سالی نے ڈیرے ڈال دیئے
وقتِ اشاعت : January 12 – 2019