ننکانہ صاحب: منڈی فیض آباد میں ننھیال جانے کی ضد پر سنگدل باپ نے تین سالہ بیٹے کومبینہ تشدد کرکے بے رحمی سے قتل کردیا۔
ننکانہ صاحب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، منڈی فیض آباد کے علاقے میں ظالم باپ نے اپنے ہی بیٹے کو ننھیال جانے کی ضد پر بے رحمی سے قتل کردیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرکے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سجاول کی بیوی روٹھ کرمیکے چلی گئی تھی اور اس کا تین سالہ بیٹا ماں کے پاس جانے کی ضد کرتا تھا۔
بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں جب کہ ہاتھ اور پاؤں کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی ہے۔