|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2019

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام نے مشاورت کے بعد سینٹ کے ضمنی الیکشن میں بی این پی کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔ 

پارٹی رہنماؤں نے طویل مشاورت کے بعد بلوچستان سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنے اُمیدوار سید عبدالواحد آغا کو بی این پی کے اُمیدوار غلام نبی مری کے حق میں دستبردار کرتے ہوئے کہا کہ کل ہونے والے انتخاب میں بی این پی کے اُمیدوار کو ووٹ دیا جائے گا۔