|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2019

راولپنڈی:  سکستھ روڈ میں شادی کے گھر میں آتشزدگی سے 4 خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

 راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ میں گھرمیں شادی کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی زد میں آکرچار خواتین جھلس کرجاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

آگ لگنے کے بعد فائربریگیڈ اورریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھانے کے ساتھ امدادی کارروائیوں کا آغازکیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، تاہم آگ میں زندہ جلنے والی خواتین اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب عینی شاہد سابق ایم پی اے راجہ حنیف کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع دینے کے بعد ریسکیوٹیم موقع پربروقت نہ پہنچ سکی جب کہ جو گاڑی پہلے پہنچی اس کے پاس پانی نہیں تھا۔