حب : ڈام بندر میں ماہی گیروں کی پاٹیشن سے بنی مکانات میں آتشزدگی جیلی فش کے شکار میں استعمال ہونے والی ہزاروں ڈولکیاں جل کر خاکستر ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں ماہی گیروں کی رہاہش کے لیے پاٹیشن سے تعمیر کی گئی مکانات میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے باعث متعدد پاٹیشن سے بنی ہوئی مکانات جل کر خاکستر ہوگئی آتش زدگی کی وجہ سے قریب ہی بنی ہوئی جیلی فش کے کمپنی میں رکھی ہوئی جیلی فش کے شکار میں استعمال میں لاءء جانے والی ہزاروں پلاسٹک کی ڈولکیاں آتشزدگی کے سبب جک کر خاکستر ہوگئی ۔
آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی میونسپل کارپوریشن وندر کے سیکرٹری عنایت اللہ راٹھور نے میونسپل کارپوریشن کی فاہر بریگیڈ کی گاڑی کو فاہر برگیڈ کے عملے کے ساتھ ساحلی شہر ڈام بندر میں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کیلیے پہنچ گئے اور علاقے کے مکینوں کی مدد سے آگ پر قابوپالیا ۔
اس موقع پر ایس ایچ او وندر تھانہ ملک عبدالجبار رونجھو ڈام چوکی کے انچارج نزراحمد انگاریہ اور چوکی کے عملے کے ساتھ ماہی گیروں کی رہاہشی مکانات میں لگنے والی آگ کی وجوہات کیلیے لوگوں سے معلومات حاصل کیں اور آتش زدگی سے جل جانے والی املاک کیبارے میں معلومات لیے اس موقع پر تحصیلدار سونمیانی وندر عبدالغفور موندرہ بھی اپنے عملے سمیت آتش زدگی سے متاثرہ علاقے میں پونہچ گئے اور آتشزدگی سے ہونے والی نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اس سلسلے میں رپورٹ مرتب کرکے ضلعی انتظامیہ کو ارسال کیا ۔
واضع رہے کہ ماہی گیروں کے رہائش کیلیے پاٹیشن سے تعمیر کی گئی مکانات میں اکثروبیشتر آتشزدگی کے واقعات رونماء ہوتے رہتے ہیں حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ آتشزدگی کے واقعات کو بر وقت کنٹرول کرنے کیلے یونین کونسل سونمیانی کے فائر بریگیڈ کے عملے کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کیلے اقدامات اٹھائے تاکہ آتشزدگی کے واقعات پر بھر وقت قابو پایا جاسکے۔
حب، ماہی گیروں کے مکانات میں آتشزدگی ، ہزاروں ڈولکیاں جل کر خاکستر
وقتِ اشاعت : January 15 – 2019