|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2019

سرچ انجن گوگل نے راتوں رات ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھادی۔

 

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے گزشتہ رات امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھادی۔ گوگل کرنسی کنورٹرروپے کے مقابلے امریکی ڈالرکی قدر76 روپے 25 پیسے دکھانے لگا جب کہ پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر 140 روپے 14 پیسے ہے۔ گوگل نے اچانک ہی راتوں رات ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں 63.89 روپے کا اضافہ کردیا۔

 

صرف ڈالرہی نہیں بلکہ گوگل برطانوی پاؤنڈ 98 روپے 12 پیسے، یورو کی قدر 87 روپے، یو اے ای درہم 20 روپے 76 پیسے اور سعودی ریال 20 روپے 33 پیسے دکھانے لگا۔ گوگل کے اچانک ڈالر کی قدر میں کمی اورپاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

 

بعد ازاں سرچ انجن گوگل نے تقریباً تین گھنٹے بعد اپنی غلطی درست کرلی اور واپس پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدربڑھاکر 140 روپے 14 پیسے دکھانے لگا۔

یہ سب معاشی اعددو شمار اور ایکسچینج ریٹ فراہم کرنے والی سروس “مارننگ اسٹار” کے سرورز میں آنے والی غلطی کی وجہ سے ہوا جو دنیا کے تمام بڑے سرچ انجنز  کو کرنسی ایکسچینج ریٹ فراہم کرتی ہے۔

 

واضح رہے کہ روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا تھا اوراوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں مزید 50 پیسے اضافے کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر140 روپے تک جا پہنچی تھی۔