|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2019

 کراچی: وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کیلئے درآمدات کو کم کرنا ہوگا۔

کراچی میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ملکی تاریخ ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے، ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات اس سال ہوئی ہیں، چین سے زراعت کے شعبے میں تعاون کی بات کی ہے۔


مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کیلئے درآمدات کو کم کرنا ہوگا، نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔