|

وقتِ اشاعت :   January 20 – 2019

ساہیوال: سانحہ ساہیوال کی فوٹیج بنانے والے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ان ظالموں نے ظلم کی انتہا کر دی۔

بس میں سے سانحہ ساہیوال کی فوٹیج بنانے والا عینی شاہد سامنے آگیا، عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ہمارے محافظ ہی ہمارے دشمن بن گئے ہیں، پولیس والوں سے بڑا بدمعاش کون ہے باقی تو نام کے بدمعاش ہیں، ایلیٹ فورس کی موبائل نے آتے ہی کار پر فائرنگ شروع کردی تاہم خوش قسمتی سے بچے بچ گئے ان ظالموں نے ظلم کی انتہا کر دی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے ماں، باپ اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے، سی ٹی ڈی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور گاڑی میں موجود ذیشان سمیت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جب کہ چاروں افراد کی ہلاکت بھی ان کے ساتھیوں کی فائرنگ کا نتیجہ قرار دی گئی۔