کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیاکہ نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سینٹر میر حاصل خان بزنجو ہسپتال سے فارغ ہوکر گھر منتقل ہوگئے ہیں ۔
میر حاصل خان بزنجو کو پھپیڑوں کے تکلیف کے باعث گزشتہ دنوں آغا خان ہسپتال کراچی میں داخل کیا گیا ابتدائی علاج کے بعد آج انھیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ میرصاحب کی طبعیت کی خرابی کے باعث ڈاکٹروں نے ملاقات پر ہسپتال اور اب گھر میں بھی پابندی لگائی ہے۔
نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت اور میر حاصل خان بزنجو کی فیملی ان تمام ساتھیوں و دستوں کے مشکور و ممنون ہیں جھنوں نے اپنے محبوب رہنما سے ہمدردی کے لیے ہسپتال آئے اور ان دوستوں و خیرخواہوں کابھی جنھوں نے اپنی دعاوں میں یاد کیا۔
نیشنل پارٹی کے رہنما و کارکن اپنے محبوب کے لیے پریشان و فکرمند ھیں لیکن ڈاکٹروں کے ہدایات کو بھی نظرانداز کرنا ممکن نہیں ہے۔ پارٹی کارکن اپنے قومی رہنما کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
حاصل بزنجو ہسپتال سے فارغ ، گھر منتقل کر دیئے گئے
وقتِ اشاعت : January 21 – 2019