|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2019

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے جس نے ہر پاکستان کا دل دہلا دیا ہے پنجاب حکومت واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے انہیں تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے افسوسناک واقعے نے پوری کو ہلاکر رکھ دیا گیا ہے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے والے ادارے عوام کے قاتل بن گئے ہیں لاہور کے شہری خلیل اور ان کی فیملی کا قتل بربریت اور لاقانونیت کی کھلی مثال ہے ریاست اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے قریب شادی پر جانے والی فیملی پر پولیس کی اندھا دھند فائرنگ سے بچوں کے سامنے ماں باپ کوقتل کردیا اور پنجاب حکومت کے وزراء پولیس اہلکاروں کو بچانے کیلئے مختلف قسم کے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں۔

جس کی مسلم لیگ(ن) مذمت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف جو ایف آئی آر درج کی گئی ہے اس میں نامعلوم ملزمان کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ واقعے کے پہلے روز ہی حکومت نے کہا کہ واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساہیوال واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث اہلکاروں کو عبرتناک سزادی جائے