کوئٹہ: پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین صلاح الدین مینگل نے کہا ہے کہ موجودہ حکو مت کے برسر اقتدار آنے کے بعد جو بحرانی کیفیت اخباری صنعت اور میڈیا کو دوچار ہے اس کے باعث تقریباً 50 ہزار ورکروں کو بے روزگارہو گئے ہیں ۔
پریس کونسل آف پاکستان پرنٹ میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا واحد ادارہ ہے جس کے 18 ممبران ہیں، رولز کے مطابق تین مہینے کے بعد کونسل کااجلاس ہوتا ہے، پریس کونسل آف پاکستان کے اجلاس میں بھاری اکثریت سے کونسل کے قانون میں ترمیم کو مسترد کردیا گیا،پریس کونسل کے 45 ملازمین ہے جوٍ ناکافی ہیں، کونسل کا 8کروڈ کا بجٹ ہے جبکہ حکومت نے صرف 4 کروڑ فراہم کیے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدررضاالرحمٰن،کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری عبدالخالق رند ،جوائنٹ میڈیا ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ ذوالفقار،سینئرصحافی سلیم شاہدودیگر صحافی بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں کیلئے پریس کونسل آف پاکستان کا پلیٹ فارم ہر وقت موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومتٍ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کیلئے حکومت ایک ریگولیٹری اتھارٹی بنانا چاہتی ہے جبکہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا دونوں لا مزاج الگ ہے اس لئے دونوں کوالگ رکھناہوگا،انہوں نے کہا کہ تین سال میں پریس کونسل آف پاکستان کو بہتراندازمیں چلانے کی کوشش کی اس کادائرہ کاربڑھانے کیلئے مختلف علاقوں میں دفاتر کھولنے کیلئے منصوبہ بندی کی مگر ہمیں وفاقی حکومت نے کوئی فنڈزفراہم نہیں کئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں میڈیاسخت ترین دورسے گزررہا ہے آئندہ آنے والے دنوں میں حالات مزید سخت ہوں گے تنخواہوں سمیت دیگر مراعات کے حصول کیلئے صحافیوں کوایک پلیٹ فارم پرمتحدہوکرآوازبلندکرناہوگا،انہوں نے کہا کہ ویج ایوارڈ پر عمل درآمد ایک اہم مرحلہ ہے۔
اس موقع پر جوائنٹ میڈیا ایکشن چیئرمین شہزادہ ذوالفقارنے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث میڈیاکے شعبے میں مایوسی پھیلی ہے اوربلوچستان کے دفاترمیں ورکروں کوفارغ کیاجارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مختلف میڈیا ہاؤسزکے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جس کو بنیاد بناکر میڈیا ورکرز کو ملازمتوں ست فارغ کیا اور اون کی تنخواہیں کم کی جارہی ہیں ان اقدامات کیخلاف ورکروں کااحتجاج جاری ہے تاہم اگراس پرقابونہیں پایاگیا تو آنے والے دنوں میں الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیامیں سختٍ اقدام کیا جائے گا،کوئٹہ پریس کلب کے صدررضاالرحمٰن نےٍ صلاح الدین مینگل کا کوئٹہ پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں صحافیوں کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
موجودہ حکومت کے آنے کے بعد اخباری صنعت بحران کاشکار ہے، صلاح الدین مینگل
وقتِ اشاعت : January 23 – 2019