|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2019

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سازشیں کرنے والے نیست و نابوت ہوجائیں گے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنے والے نیست و نابوت ہوجائیں گے جب کہ امید ہے کہ وزیراعظم جلد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں گے، جب دریاؤں میں اضافی پانی ہوتا ہے مسائل نہیں ہوتے، جب دریاؤں میں پانی کم ہوتا ہے کوٹہ کم کردیا جاتا ہے، اس سال سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نہری نظام پر ٹیلی میٹری سسٹم لگانے کا کام واپڈا کررہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ٹیلی میٹری سسٹم لگایا جائے، ہمارے مطالبے کے باوجود ٹیلی میٹری سسٹم نہیں لگایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ منچھر جھیل کو تباہ ہوتے دیکھ کر میرا دل بہت پریشان ہوتا ہے، منچھرجھیل کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔