اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کے لئے کمر کس لیں،بلوچستان کی تقدیر بدلینگے ،روک سکو تو روک لو ،وفاق اور صوبوں کے تعاون میں ہی قومی سلامتی اور معیشت کی مظبوطی ہے،موجودہ حکومت کو معدنیات سے زیادہ بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں میں دلچسپی ہے،صوبے میں ماہی گیری کی صنعت میں سرمایہ کاری کے منصوبے زیرِغور لائے جائیں گے۔
جمعرات کو وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی حیدر زیدی نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند سے ملاقات کی ۔ترجمان وزارتِ سمندری امورکے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ بلوچستان کی زمین معدنیات سے مالامال اور بلوچستان کے نوجوان صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔
علی زیدی نے کہاکہ حیران ہوتا ہوں کہ ستر سال کے دوران اس اثاثے سے استفادہ کیونکر نہ کیا گیا۔ علی زیدی نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوان ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کے لئے کمر کس لیں۔ علی زیدی نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کے تعاون میں ہی قومی سلامتی اور معیشت کی مظبوطی ہے۔علی زیدی نے کہاکہ موجودہ حکومت کو معدنیات سے ذیادہ بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں میں دلچسپی ہے۔
علی زیدی نے کہاکہ صوبے میں ماہی گیری کی صنعت میں سرمایہ کاری کے منصوبے زیرِغور لائے جائیں گے۔علی زیدی نے کہاکہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعہ ہنر مند بنا کر ان کو قومی ترقی میں حصہ دار بنائیں گے۔
علی زیدی نے کہاکہ بلوچستان کے خوبصورت ساحل اور نیلگوں سمندر سیاحت کے فروغ کے لئے موزوں ہیں۔علی زیدی نے کہا کہ دنیا میں کسی قوم نے بھی قدرتی وسائل سے مقامی آبادی کو ترقی دیے بغیر فائدہ نہیں اْٹھایا۔علی زیدی نے کہاکہ ہم بلوچستان کی تقدیر بدلیں گے، ناقدیں سے کہنا ہے کہ روک سکو تو روک لو۔
بلوچستان کے نوجوان ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کے لئے کمر کس لیں،علی زیدی
وقتِ اشاعت : January 25 – 2019