|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2019

گوادر: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی کا بی ایس او بی این پی کے رہنماؤں کے ساتھ سیدظہورشاہ ہاشمی ڈگری کالج کادورہ۔ کالج کے پرنسپل و اساتزہ نے میرحمل کلمتی کا پرتباک استقبال کیا۔ 

اس موقع پر کالج کے پرنسپل ایکٹنگ پرنسپل محمدعظیم بلوچ، اسسٹنٹ پروفیسرحنیف حمل،پروفیسر نزیراحمدبلوچ،پروفیسرذاہدبلوچ و دیگراساتزہ نے ایم پی اے کو کالج کے جملہ مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔انہوں نے کالج میں لیکچرار کی کمی سے متعلق میرحمل کلمتی کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کالج کو ڈگری کا درجہ مل جانے کے بعد ٹیچنگ اسٹاف کے پوسٹس اپ گریڈ نہیں ہوئے ہیں ۔ کالج کی عمارت کا کام التواع کا شکار ہے جس سے اساتزہ کو رہائشی مسائل درپیش ہیں ۔

کالج کے پرنسپل محمدعظیم بلوچ نے اس موقع پر ایم پی اے گوادر کو تحریری طور پر مسائل پیش کیئے۔ اس موقع پر ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈگری کالج کے مسائل کی حل کیلئے جلد اقدامات کیئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ و ٹھیکدار سے بات کرکے تعمیراتی کام کی جلدآغاز کرائیں گے جبکہ سیکریٹری سے ملاقات کرکے دیگر مسائل حل کرینگے۔ 

انہوں نے کہا کہ گوادر کو تعلیم یافتہ بنانا میرا خواب ہے جسکی تعبیرکیلئے جدوجہد کررہا ہوں۔ پڑھالکھا گوادر ہمارا مشن ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ تعلیمی ادارے معاشرے کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اپنے سالانہ بجٹ میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پہ لگا دئے گئے ہیں ۔جبکہ ضلع بھر میں تعلیمی بہتری کیلئے کوشاں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج کے مسائل کی حل کیلئے بھرپور کوشش کی جائیگی۔ اس موقع پر بی ضلعی ایجوکیشن آفیسروہاب مجید،بی این پی کے سابق ضلعی صدرحسین واڈیلہ،ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبرمیرانوربلوچ، بی ایس او گوادر زون کے صدربالاچ قادر،نائب صدرمیرساقا اقبال،جنرل سیکریٹری نصیرنگوری،ارفان مینگل و دیگر بھی ساتھ تھے۔