اسلام آباد : انسانی حقوق کی وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی وزارت نے جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے کیلئے مسودہ تیار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے جبری گمشدگی کے معاملے پر قانون میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے کے لیے مسودہ تیار ہے اور وزارت انسانی حقوق نے مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا ہے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ مسودے میں پاکستان پینل کوڈ میں ترامیم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2 ہفتے قبل جبری گمشدگی کو مجرمانہ فعل قرار دینے پر مشاورت کی اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت انسانی حقوق کی فراہمی کے وعدوں پر قائم ہے۔
جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے کیلئے مسودہ تیار کرلیا ہے ،شیری مزاری
وقتِ اشاعت : January 25 – 2019